• news

افغان انتخابات کے بارے میں حمید گل کے الزامات بے بنیاد ہیں: وزارت دفاع

کابل (آن لائن) افغانستان نے صدارتی انتخابات بارے سابق آئی ایس آئی سربراہ جنرل (ر) حمید گل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کا امریکہ کیساتھ حملے نہ کرنے کا کوئی معاہدہ نہیں تھا بلکہ وہ اپنے منصوبے میں ناکام ہوئے ہیں۔ افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے انتخابات کو سبوتاژ کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم وہ اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ یہ الزام بے بنیاد ہے کہ طالبان نے معاہدے کے تحت حملے نہیں کئے۔ واضح رہے کہ حمید گل نے کہا تھا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت الیکشن کے دوران حملے نہیں کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن