کراچی اور کوئٹہ میں علماء کی ٹارگٹ کلنگ کو نہ روکا گیا تو 15 روز بعد احتجاجی تحریک چلائیں گے: علامہ عباس کملی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ عباس کمیلی نے اعلان کیا ہے کہ اگر کراچی کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں میں علماء اور رہنمائوں کی ٹارگٹ کلنگ کو نہ روکا گیا تو15روز کے بعد ملک بھر میں احتجاج تحریک چلائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جس دن کوئی رہنما ٹارگٹ نہیں کیا جاتا، حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی۔