بجلی کا بحران ختم کرنے کیلئے آزادکشمیر میں ہائیڈل منصوبے شروع کئے جائیں: دیوان غلام محی الدین
لاہور (خصوصی رپورٹر) معروف کشمیری رہنما اور پیپلزپارٹی پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری دیوان غلام محی الدین نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی کا بحران ختم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آزادکشمیر میں زیادہ سے زیادہ ہائیڈل منصوبے شروع کئے جائیں۔ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہائیڈرو جنریشن کے چھوٹے منصوبے شروع کرنے کیلئے سرمایہ کاروں کو ترغیبات دے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آزادکشمیر اسمبلی کی لاہور والی نشست پر انتخابات کروائے جائیں۔