• news

نواز شریف میری والدہ کو واپس لانے کا وعدہ پورا کریں: صاحبزادی عافیہ صدیقی

 لاہور ( این این آئی) امریکہ میں قید کی سزا کاٹنے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بیٹی مریم صدیقی نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے سر پر ہاتھ رکھ کر میری ماں کو واپس لانے کا وعدہ پورا کیا جائے ۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کراچی سے لاہور پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی بہن کی بیٹی کا پیغام لے کر لاہور آئی ہوں ۔ نواز شریف نے وزیر عظم بننے سے پہلے ہمارے خاندان کے ساتھ ملاقات میں عافیہ صدیقی کی بیٹی مریم صدیقی کے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا تھاکہ جس طرح مریم میری بیٹی ہے اسی طرح تم بھی میری بیٹی ہوں اور آپ کی والدہ کو وطن واپس لایا جائے گا ۔ میں اب مریم کا یہ پیغام لے کر لاہورآئی ہوں اور وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ ہے کہ اپنے وعدے کو پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ کی رہائی بین لااقوامی تحریک بن چکی ہے اور ہر جگہ رہائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن