رینجرز اہلکار کے ہاتھوں ٹیکسی ڈرائیور کا قتل کیس، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری، سندھ ہائیکورٹ کا حکم حذف کیا جائے: وکیل رینجرز
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے کراچی میں رینجر اہلکار کے ہاتھوں ٹیکسی ڈرائیور کے قتل سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی ہے۔ رینجر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے سندھ ہائی کورٹ کے 26 جولائی کے فیصلہ کو اس لئے نظرثانی کے لئے کہا ہے کہ کیوں کہ اس میں کہا گیا ہے کہ رینجر کو کراچی میں احتیاط سے کام لینا چاہئے۔ انسانی حقوق کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے اس قسم کے فیصلوں سے رینجر اہلکار ہچکچاہٹ کا شکار ہیں اور فرائض کی ادائیگی کے دوران ان اہلکاروں پر خوف طاری رہتا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے فرائض درست طور پر ادا نہیں کرسکتے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اس حکم نامے کو حذف کیا جائے۔