• news

بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک بھارت کی مذموم سازش ہے: حافظ سعید

لاہور (این این آئی) امیر مرکزی جماعت الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک بھارت کی مذموم سازش ہے جس پر اربوں روپے خرچ کر کے ناکام ہوگا۔ بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کی سازش بھارت کی ہے، 67 سالوں میں بلوچستان کے کسی گروہ نے آج تک ایسی سازش نہیں کی اس کیلئے بھارت اربوں روپے ان علیحدگی پسند تحریکوں میں بانٹنے میں لگا ہوا ہے، بلوچستان میں اسلام سے ناواقف لوگوں کو غدار بنا کر سازشیں کررہا ہے،  پارلیمنٹ میں بھی ان غداروں کے بارے میں آگاہ کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارت اور پسندیدہ ملک قراردینے کی شدید مذمت کرتے ہیں سب سے پہلے بلوچستان کے اندر بھارت کی مداخلت بند کی جائے اور کشمیر کا مسئلہ حل کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر اور بلوچستان میں بھارت کی مداخلت بند نہ ہوئی تو اس کے بھیانک نتائج ہونگے۔ پروفیسر حافظ سعید نے کہا کہ ثناء اللہ زہری نے واشگاف الفاظ میں حکومت کو آگاہ کیا کہ بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریکیں پیدا کرنے اور کھلے عام سپورٹ کرنے میں بھارت کردار ادا کررہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن