• news

مسلم لیگ ن کے ایم این اے سہیل شوکت کی قتل کے مقدمہ میں عبوری ضمانت خارج

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ میں ملوث مسلم لیگ ن کے ایم این اے سہیل شوکت کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ عدالت نے ملزم کی مقدمہ میں عدم پیروی پر ضمانت خارج کی ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم سہیل شوکت بٹ سمیت سات افراد کے خلاف تھانہ باٹا پور میں پیپلزپارٹی کے رہنما بابر بٹ کے والد کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج ہے جس میں ملزم سہیل شوکت نے عدالت  سے ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔ مقدمہ 2008 میں درج کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن