• news

12سالہ لڑکی اور13سال کا لڑکا برطانوی تاریخ کے کم عمر ترین والدین بن گئے

لندن(اے پی اے) برطانیہ میں پرائمری اسکول میں زیر تعلیم لڑکے اور لڑکی ملک کی تاریخ کے کم عمر ترین والدین بن گئے ہیں۔ برطانوی اخبار ’’دی سن‘‘ کے مطابق 7 پاؤنڈ وزنی بچی کو جنم دینے والی ننھی ماں کی عمر اس وقت 12 سال اور 3 ماہ جبکہ بچی کے باپ کی عمر 13 سال ہے۔ دونوں ایک ہی پرائمری سکول میں زیرتعلیم ہیں اوران دونوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے دوستی تھی۔ قانونی مسائل کے باعث دونوں کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ لڑکی کی ماں کی عمر بھی ابھی صرف 27 سال ہے، اس طرح وہ بھی ملک کی کم عمر ترین نانی بن گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن