• news

واجبات کی عدم ادائیگی پر سعودی ایوی ایشن کا پی آئی اے کو نوٹس، آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے : ترجمان

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر) واجبات کی عدم ادائیگی پر سعودی ایوی ایشن کی جانب سے پی آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ایوی ایشن کی جانب سے پی آئی اے کو واجبات کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ائر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 17اپریل تک ادائیگی نہ کی گئی تو پی آئی اے کو آپریشن سے روک دینگے۔ ادھر پی آئی اے کے ترجمان نے سعودی عرب میںآپر یشن کی بندش کے حوالے سے نشر ہو نے والی خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کا آپر یشن معمول کے مطابق جاری ہے اور رہے گا اور اس سلسلے میں پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ پارکنگ چارجز کی مد میں سال 2004 کے معمولی واجبات پی آئی اے کے ذمہ واجب الادا ہیں۔ جو بہرحال متنازعہ بھی ہیں پی آئی اے نے اس سلسلے میں زائد بلنگ کے ضمن میں اپنے اعتراضات سعودی حکا م کو جمع کرائے ہوئے ہیں۔ جس کا فیصلہ تاحال باقی ہے تاہم تمام معاملات جلد حل کرلئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن