ثناء اللہ زہری کے بیٹوں کی برسی قاتلوں کی عدم گرفتاری پر بلوچستان کے بعض شہروں میں جزوی ہڑتال
چمن (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر اور سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ زہری کے بیٹوں کے قتل کو ایک سال مکمل ہونے اور ان کے قاتلوں کی تاحال عدم گرفتاری کے خلاف مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بدھ کے روز صوبہ بھر میں اہم قومی شاہراؤں اور سڑکوں پر پہیہ جام ہڑتال کی کال دی گئی۔ چمن سمیت، پشین، قلعہ عبداللہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، ڑوب، لورالائی، شیرانی سمیت دیگر پشتون علاقوں میں پہیہ جام ہڑتال جزوی طور پر ہوئی۔