• news

گورنر خیبر پی کے نے 20 کروڑ روپے سے اپنی سرکاری رہائش گاہ کی تعمیر کا منصوبہ ختم کرنے کا حکم دیدیا

 پشاور(بیورورپورٹ) خیبر پی کے کے گورنر سردارمہتاب احمد خان نے زیرتعمیر فاٹاہا ئوس اسلام آباد میں گورنر کی رہائش گاہ کی تعمیرکے منصوبہ کو فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ بدھ کے روز بریفنگ کے دوران جب انہیں بتایا گیا کہ اس منصوبہ کیلئے ابتدائی طور پر 50کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس میں 20 کروڑ روپے سے زائد گورنر کی رہائش گاہ کی تعمیر پر صرف ہوں گے تو سردار مہتاب احمد عباسی نے کہاکہ گورنر کیلئے رہائش گاہ کی تعمیر فوری طور پر ختم کی جائے کیونکہ پسماندہ قبائلی علاقہ جات ان شاہ خرچیوںکے متحمل نہیں ہو سکتے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ پائی پائی قبائلی علاقوںکی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود پر خرچ ہو۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد آمد پر گورنر بھی عام رہائش میں قیام پذیر ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن