مصر : انتقامی کارروائیاں جاری ، مرسی کے مزید119 حامیوں کو 3 برس سزا
قاہرہ (رائٹرز) مصری حکومت کے اسلام پسندوں کے خلاف ظالمانہ ہتھکنڈے جاری ہیں۔ نام نہاد عدالت نے اخوان المسلمون کے رہنما اور معزول صدر مرسی کے مزید 119 حامیوں کو 3 برس کیلئے جیل بھیج دیا۔ ان پر مظاہروں میں غیرقانونی شرکت، ہنگاموں اور قتل عام کے الزامات لگائے گئے تھے۔ جج ہازم حشاد نے 6 ملزموں کو بری کر دیا۔