• news

تم ہو کون، معطل ہو کر بھی دو تھانے چلا رہے ہو، سندھ ہائیکورٹ کی سب انسپکٹر شفیق تنولی کو سرزنش

کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ میں انسپکٹر شفیق تنولی کیخلاف کارروائی کیلئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو 6 مئی تک مہلت دیدی۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے انسپکٹر شفیق تنولی کیخلاف تین مختلف درخواستوں کی سماعت کی۔  دوران سماعت اے آئی جی لیگل علی شیر جاکھرانی نے شفیق تنولی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت عدالت نے انسپکٹر شفیق تنولی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’تم ہو کون ؟ معطل ہونے کے باوجود بھی دو دو تھانے چلارہے ہو۔ تمہیں خوف خدا نہیں۔  لوگوں سے فراڈ کر  رہے ہو، دھمکیاں دے رہے ہو اور انکو حبس بیجا میں رکھ کر لاکھوں روپے لے رہے ہو‘‘۔

ای پیپر-دی نیشن