• news

مسجد اقصیٰ میں غیرملکیوں کے داخلے کیخلاف مظاہرے، 24 فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کو غیرمسلم زائرین کیلئے کھولنے کے خلاف مظاہرے میں اسرائیلی فوج کے تشددسے 24فلسطینی زخمی ہوگئے، اسرائیلی پولیس کی جانب سے گرفتاری کی دھمکی کے باوجود مظاہرین نے مسجد سے نکلنے سے انکار کردیا، ادھر غزہ کے علاقے خان یونس میں دھماکے سے تین فلسطینی شہید، چار زخمی ہو گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کو غیرمسلم زائرین کے لیے کھولنے کے اسرائیلی اقدام کے خلاف مظاہرہ کیاجس کے بعد فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

ای پیپر-دی نیشن