• news

ایم ڈی پیپکو کی یقین دہانی پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئیسکو کرپشن کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئیسکو کرپشن کیس ایم ڈی پیپکو کی کارروائی کی یقین دہانی پر نمٹا دیا۔ فاضل عدالت نے کرپشن سکینڈل کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ تین ماہ میں عدالت جمع کروانے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ پیپکو کے ایم ڈی نے عدالت کو بتایا کہ آئیسکو نے مذکورہ کیس کی ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں منیجر آئیسکو ذوالقرنین کیانی کے خلاف کرپشن ثابت ہونے پر کارروائی کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن