طالبان رہنما آغا معتصم کی دبئی میں پراسرار گمشدگی سے امن کوششوں کو دھچکا
کابل (بی بی سی) افغان طالبان کے سابق وزیر اور سینئر رہنما ملا آغا جان معتصم کی گذشتہ ماہ طالبان کی پالیسیوں کے برعکس متحدہ عرب امارات میں صدر حامد کرزئی کی حمایت یافتہ امن کونسل سے مذاکرات کے بعد پراسرار گمشدگی سے امن کوششوں کو ایسے وقت میں دھچکا لگا ہے۔ ملا محمد عمر کی اسلامی امارات کی بجائے آغا جان نے اسلامی تحریک طالبان کی تشکیل کے اعلان کے ساتھ ہی بین الافغانی مذاکرات کا آغاز کر دیا تھا۔ تاہم افغان طالبان نے مذاکرات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آغا جان ان کی نمائندگی نہیں کرتے۔