فیول ایڈجسٹمنٹ: بجلی ایک روپے یونٹ سستی ہونے کا امکان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جا رہی ہے۔ قیمتوں میں کمی پن بجلی کی پیداوار میں اضافے کی وجہ سے کی جا رہی ہے۔ بجلی چوری اور لائن لاسز کم ہو کر 13 پیسے فی یونٹ رہ گئے۔