• news

کالاباغ ڈیم کی تعمیر شروع نہ کرنے پر وزیراعظم کو قانونی نوٹس

لاہور (وقائع نگار خصوصی) مشترکہ مفادات کونسل کی سفارشات کے تحت کالا باغ ڈیم کی تعمیر شروع نہ کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ یہ قانونی نوٹس لائرز فائونڈیشن فار جسٹس کے صدر ایڈووکیٹ فیروز شاہ گیلانی کی طرف سے بھجوایا گیا ہے  جس میں کہا گیا ہے کہ 1991میں ملک کے تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے درمیان پانی کی تقسیم اور اسے محفوظ بنانے کے حوالے سے معاہدہ ہوا تھا اور مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین نوازشریف نے اس معاہدے کی منظوری بھی دیدی تھی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  نے 2013 میں حکم دیا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کی سفارشات کی روشنی میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی جائے۔ 15دن کے اندر اندر کالا باغ ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کے حوالے سے اقدامات نہ کئے تو ان کیخلاف سپریم کورٹ میںدرخواست دائر کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن