• news

پی سی بی آئین میں ترمیم کیلئے کمیٹی کے ارکان کی چیئرمین سے ملاقات

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین میں مجوزہ ترامیم کے لئے آئینی کمیٹی کے ارکان نے گذشتہ روز چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے قذافی سٹیڈیم میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نجم سیٹھی اور آئینی کمیٹی کے ارکان جن میں جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر اور جسٹس (ر) حمشید علی شاہ نے پی سی بی آئین کے حوالے سے مشاورت مکمل کی۔ ملاقات میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی بھی موجود تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن