• news

شرقپور کی شہر بانو عمر ڈیڑھ سال،وزن 22 کلو

شرقپور (نیٹ نیوز) شرقپور کی شہر بانو  کی عمر صرف ڈیڑھ سال ہے مگر وزن بائیس کلو‘ کلور لیپٹن ہارمون کی کمی نے شہربانو کو اس حال تک پہنچا دیا۔ اس جینیاتی  بیماری کے باعث بچوں کے ساتھ کھیل کود  تو دور کی بات‘  ٹھیک سے سانس لینا بھی مشکل ہے۔ بچی کی والدہ کا کہنا ہے خوش قسمتی سے شہربانو کا علاج ممکن ہے۔ ادویات بھی امریکہ سے مفت منگوائی جا سکتی ہیں‘کوشش کے باوجود والدین حکومت کی جانب سے دوا منگوانے کا اجازت نامہ حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن