• news

یورو بانڈز کے 2 ارب ڈالر موصول نہیں ہوئے‘ سٹیٹ بینک نے وزیر خزانہ کے بیان کی تردید کردی

کراچی (اے پی اے) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اس بیان کی سختی سے تردید کی ہے کہ یورو بانڈ کے 2  ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق یورو بانڈ کے 2 ارب ڈالر   ابھی نہیں ملے۔ مرکزی بینک کے پاس 4 ارب 98 کروڑ ڈالر ہیں جبکہ وزیر خزانہ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 6 ارب 90 کروڑ ڈالر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن