الیکشن ٹربیونل کا پی پی 175 قصور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم
لاہور+ قصور(اپنے نامہ نگار سے+نامہ نگار) الیکشن ٹربیونل نے حلقہ پی پی 175قصور کے انتخابات کالعدم قراردینے کی دائر درخواست پر دوبارہ ووٹ گنتی کا حکم جاری کر دیا۔ پی پی 175سے آزاد امیدوار محمد الیاس نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے یعقوب ندیم سیٹھی نے دھاندلی کیساتھ الیکشن جیتا ہے اور یعقوب ندیم سیٹھی دھاندلی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ انہوں نے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی۔مزید کہا کہ کئی ووٹ جعلی ہیں الیکشن ٹربیونل سے استدعا ہے کہ انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی نے دائر کیس کی سماعت کی۔