• news

ڈی جی خان : دو بسیں نوتک اڈے پر کھڑے مسافروں پر چڑھ دوڑیں پندرہ جاں بحق پچیس زخمی

ڈی جی خان (نوائے وقت رپورٹ) دو تیز رفتار بسیں ڈی جی خان میں نوتک اڈے پر کھڑے مسافروں پر چڑھ دوڑیں جس سے 15 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دونوں بسوں کے ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہو گئے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ہلاکتوں کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی۔ مظاہرین نے ایک بس کو آگ لگا دی جبکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او کو واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن