• news

آئین اور قانون میں جبری مشقت کی کوئی گنجائش نہیں: لاہور ہائیکورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے 45بھٹہ مزدوروں کو رہاکرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ آئین اور قانون میں جبری مشقت کی کوئی گنجائش نہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر بیلف نے قصور کے بھٹہ مالک کی غیرقانونی حراست سے خواتین اور بچوں سمیت 45 افراد کو بازیاب کرواکے عدالت میں پیش کیا جہاں پر بھٹہ مزدروں کے وکیل نے بتایا کہ بھٹہ مالک محمد رحمت ان سے جبری مشقت لیتا ہے اور ان کو معاوضہ بھی نہیں دیتا۔ عدالت نے بازیاب ہونے والے تمام مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے بھٹہ مالک کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیدیا۔

ای پیپر-دی نیشن