شہری 2 کروڑ سے زائد کے مال سے محروم‘ 3 کاریں‘ 11 موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران شہریوں کو 2 کروڑ سے زائد کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان سے محروم کر دیا جبکہ چور 3 گاڑیاں اور 11 موٹرسائیکل لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقہ ایس ایس بلاک میں چوروں نے عاصمہ بتول کے گھر کے تالے توڑ کر ایک کروڑ 80لاکھ روپے مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی، طلائی زیورات ، پرائز بانڈ اور رائفل و دیگر سامان چوری کرلیا۔ گلشن اقبال کے علاقہ عمر بلاک میںچوروںنے قاسم کے گھرکے تالے توڑ کر 25لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کرلیا۔ ڈاکوئوں نے سٹی رائیونڈ کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر سعید اور اس کے بھائی سے 6لاکھ 22ہزار کی نقدی و موبائل فون، شاہدرہ میں فہیم اور اس کی فیملی سے 5لاکھ کی نقدی و زیورات ،رائیونڈ سٹی میں فہیم سے 4لاکھ 80ہزار روپے کی نقدی و زیورات، ملت پارک میں عزیز سے 1لاکھ 10ہزار کی نقدی اور موبائل ، ہربنس پورہ میں افتخار سے 34ہزار روپے کی نقدی ،ہیئر میں فضل سے 75ہزار کی نقدی ولیپ ٹاپ،ڈیفنس اے میں ناصر سے 45ہزار روپے کی نقدی و موبائل ،شالیمار میں ثاقب سے 85ہزار روپے کی نقدی و موٹر سائیکل ،شاہدرہ ٹائون میں جمشید سے 50ہزار روپے کی نقدی و لیپ ٹاپ ،مسلم ٹائون میں حسن سے طلائی انگوٹھی و نقدی ، ساندہ میں حسن سے 25ہزار روپے کی نقدی و موبائل ،گلشن راوی میں شاہد سے 51ہزار روپے کی نقدی و موبائل ،جوہر ٹائون میں غضنفر سے 47ہزار روپے کی نقدی و موبائل ،چوہنگ میں فہد سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی ،سبزہ زار میں عدنان سے 70ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،گارڈن ٹائون میں آفتاب سے 35ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،اچھرہ میں عظیم سے 43ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل فون لوٹ لیا ۔چوروں نے قلعہ گجر سنگھ سے محمود،جنوبی چھائونی سے حسن ،ٹاؤن شپ سے قاسم کی کاریں جبکہ بادامی باغ سے سلیم ،مسلم ٹائون سے اشرف ،جوہر ٹائون سے وقاص،شفیق آباد سے رمضان ،قلعہ گجر سنگھ سے فہد ،شاد باغ سے عقیل ،غازی آبادی سے عمران ،جنوبی چھائونی سے سلیم ،ہربنس پورہ سے کاشف ،شاہدرہ سے عارف ،مصری شاہ سے بلال کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں ۔