جنگ بندی ختم ہونے پر کمیٹیوں کو فوراً وزیرستان پہنچنا چاہئے تھا: میجر (ر) عامر
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن میجر (ر) عامر نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کے ارکان کے نام سامنے آنا بدقسمتی ہے۔ دنیا میں کہیں بھی بغاوتوں کی صورت میں مذاکرات کرنے الوں کے نام سامنے نہیں آتے۔ جنگ بندی میں توسیع نہ ہونے کا بیان آیا مگر مذاکراتی کمیٹیاں ٹس سے مس نہیں ہوئیں۔ کمیٹیوں کو راتوں رات وزیرستان پہنچ جانا چاہئے تھا۔