• news

تحریک انصاف میں اختلافات کو جلد ختم کر لیا جائے گا: جہانگیر ترین

لاہور (خصوصی رپورٹر ) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے پارٹی میں گروپ بندی اور اختلافات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد ان اختلافات کو ختم کر دیا جائے گا ‘ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں آج بھی مک مکائو ہے دونوں قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے نورا کشتی کرتی ہیں ‘ تحفظ پاکستان بل آئین قانون اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے ‘ مذاکرات کی کامیابی کیلئے طالبان کو جنگ بندی میں توسیع کرنی چاہئے‘ تحریک انصاف ریموٹ کنٹرول نہیں جمہوری پارٹی ہے جس میں ہر کسی کو بات کرنے کا حق ہے ‘ مسلم لیگ ن  والے عام انتخابات میں بڑے بڑے نعرے لگاتے رہے اور اب قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے ہوش اڑ جانے کی باتیں کرتے ہیں ‘ گرمیوں سے پہلے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ خطرناک حدتک ہوتی جا رہی ہے مئی کے بعد صورتحال حکمرانوں کے کنٹرول میں نہیں رہے گی ۔ علاوہ ازیں عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف تحریک انصاف نے 11 مئی کو مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ گیارہ مئی کو انتخابات کو ایک سال ہو جائے گا۔ ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے کہا ہے کہ 4 حلقوں میں دھاندلی کی تحقیقات میں پیشرفت نہیں ہوئی۔ احتجاج کی قیادت چیئرمین تحریک انصاف عمکران خان خود کریں گے۔ مظاہرہ اسلام آباد کے ڈی چوک میں کیا جائے گا اگر جمہوریت کو کوئی خطرہ ہوا تو تحریک انصاف جمہوریت کا  ساتھ دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن