نوازشریف کو ملاقات کی دعوت زرداری نے دی تھی: رپورٹ
کراچی (خصوصی رپورٹ) نوازشریف کو ملاقات کی دعوت زرداری نے دی تھی۔ امت رپورٹ کے مطابق اڑھائی ماہ پہلے خواہش ظاہر کی تھی۔ وزیراعظم نے بلاوا چند روز پہلے بھیجا۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے پیپلزپارٹی رہنمائوں سے مشاورت کے بعد جانے کا فیصلہ کیا۔ تحفظ پاکستان آرڈیننس کو قابل قبول بنا کر دہشت گردوں کے خلاف بھرپور طریقے سے استعمال پر بھی اتفاق کیا گیا۔