طالبان کے جنگ بندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد مشرف کی رہائش گاہ پر سکیورٹی میں اضافہ
اسلام آباد (اے این این) طالبان کی جانب سے جنگ بندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد مشرف کی رہائش گاہ کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق رہائش گاہ کے گرد کنکریٹ کے بلاک رکھنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 80 بلاک خریدے گئے ہیں اور ہر بلاک کی قیمت 40 ہزار روپے ہے۔