ریلوے پولیس کی تنخواہ موٹروے پولیس کے برابر کرنیکا فیصلہ، سمری وزارت خزانہ کو ارسال
لاہور (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے ریلوے پولیس کی تنخواہیں موٹروے پولیس کے برابر کرنے کا فیصلہ کر لیا، تنخواہوں میں اضافے سے متعلق سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی۔ ریلوے پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ فنڈز کی کمی کے باعث چار برسوں میں مرحلہ وار کیا جائے گا۔ محکمہ ریلوے کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کے لئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اہم کردار ادا کیا۔