• news

لاہور ہائیکورٹ: آدم خوری کے حوالے سے سخت قانون سازی کیلئے درخواست پر جواب طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے  آدم خوری کے حوالے سے سخت قانون سازی کے لیے دائر درخواست میں وفاقی حکومت سمیت مدعا علیہان سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس عابد عزیر شیخ نے کیس کی سماعت شروع کی۔ درخواست گزار کے وکیل کاشف سلیمانی نے عدالت کو بتایا کہ ملک میں مردہ خوری کے واقعات میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے، مردہ خوری کے حوالے سے ملکی قانون میں موجود سزائیں سخت نہیں ہیں اور ایک سو پچاس مردے کھانے والے افراد کو صرف دو سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ یہ جرم بہت سنگین ہے لہذا اس کے لئے سخت سے سخت سزا ہونی چاہیے، عدالت سے استدعا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو آدم خوری کے حوالے سے سخت سے سخت قانون سازی کرنے کے احکامات صادر کرے۔ فاضل عدالت نے وزارت داخلہ، وزارت قانون، اسلامی نظریاتی کونسل اور ڈی سی او بھکر سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن