• news

ایکنک نے 62ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایکنک نے 62ارب روپے مالیت کے قومی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔ ایکنک کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ ایکنک اعلامیہ کے مطابق بنیادی تعلیم کے کمیونٹی سکولز کے منصوبے کی منظوری دی۔ آزاد کشمیر میں سیلاب سے تباہ 277سکولوں کی 3ارب 86کروڑ سے بحالی کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا۔ آزاد کشمیر سکولز منصوبہ 2019ء میں مکمل کیا جائے گا۔ ایکنک نے پانی و بجلی کے 8ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دی۔ زلزلہ زدہ آواران میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری دی، گھر منصوبے پر 4ارب روپے لاگت آئے گی، ضلع کیچ میں بھی گھر تعمیر کئے جائیں گے، ہر متاثر گھر کے مالک کو فی خاندان 2لاکھ 20ہزار روپے ملیں گے، 30ارب روپے مالیت کے سندھ واٹر سیکٹر امپروومنٹ پراجیکٹ فیزI کی بھی منظوری دی گئی۔ منصوبے سے سندھ میں ٹیل کے زمینداروں کو نہری پانی کی فراہمی بہتر ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن