• news

باوقار فوج ملک کا اثاثہ ہے‘ میرا ارادہ کسی ادارے کو نیچا دکھانا نہیں تھا: خواجہ آصف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوج کا بہت احترام کرتا ہوں۔ مضبوط اور باوقار فوج ملک کا اثاثہ ہے میری کئی سال پہلے کی تقاریر سے غلط تاثر دیا جا رہا ہے۔ مادر وطن کے لئے فوج کی قربانیوں پر فخر ہے۔ میڈیا پر چلائی جانے والی میری تقاریر کسی اور سیاق و سباق میں ہیں، پرانی تقاریر چلانے سے میرے متعلق پیدا ہونے والا تاثر حقیقت سے دور ہے۔ فوج کئی محاذوں پر لڑ رہی ہے، ایسے وقت میں غلط فہمیاں مناسب نہیں۔ باوقار ادارے کو نیچا دکھانا مقصد نہیں تھا۔ فوج بے مثال قربانیاں دے رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن