وزیراعظم آج کاکول میں پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ، خطاب کرینگے‘سکیورٹی سخت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم ڈاکٹر نوازشریف آج آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی دعوت پر کاکول میں پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں اہم پالیسی بیان دیں گے اور مسلح افواج کی قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم اپنی تقریر میں ملک کی معاشی استعداد کا بھی ذکر کریں گے اور زور دیں گے کہ معاشی استحکام کا دارومدار بہتر سکیورٹی پر ہے۔اس موقع پر سکیورٹی سخت کردی گئی