ایل پی جی کے نرخوں میں 5 روپے فی کلو کمی پنجاب میں نئی قیمت 120 روپے ہوگئی
لاہور (این این آئی) مقامی اور درآمدی ایل پی جی کی دستیابی میں اضافے کی وجہ سے مائع گیس کی فی کلو قیمت پانچ روپے کم ہوگئی۔ ایل پی جی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے مطابق پانچ روپے کمی کے بعد پنجاب میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 120 اور سندھ میں 115 روپے رہ گئی ہے۔ ملک کے پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 125 روپے فی کلو کے حساب سے ملے گی۔ ملک میں ایل پی جی کی روزانہ طلب ایک ہزار پانچ سو ٹن روزانہ ہے، ایران سے گیس کی درآمد بڑھنے اور مکوڑی فیلڈ سے ایل پی جی کی روزانہ ایک سو پچیس ٹن پیداوار سے ایل پی جی کی دستیابی طلب سے بڑھ گئی ہے۔