• news

پیر سید غلام محی الدین گیلانی کی یاد میں سیمینار آج ایوان کارکنان میں ہو گا

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں آج ہفتہ 19 اپریل کو ساڑھے دس بجے صبح حضرت پیر سید غلام محی الدین گیلانی المعروف بابوجیؒ کی یاد میں ایک سیمینار منعقد ہو رہا ہے۔ سیمینار کے مہمان خاص پیر سید غلام معین الحق گیلانی سجادہ نشین درگاہ عالیہ گولڑہ شریف ہوں گے۔ سیمینار میں علماء و مشائخ عظام اور دانشور حضرت پیر سید غلام محی الدین گیلانی المعروف بابوجیؒ کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔ سیمینار کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن