چیئرمین نیب کا تقرر حکومت اور پی پی کے مک مکا کی منفرد مثال ہے: عمران
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے تقرر سے متعلق فیصلے پر افسوس ہے، چیئرمین نیب کا تقرر حکومت اور پی کے مک مکا کی منفرد مثال ہے۔ مک مکا کی وجہ سے ہی پی پی کے وکیل نے عدالت میں حکومت کی و کالت کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی پی بدعنوانی کے مقدمات سے جان چھڑانے کے لئے بغل گیر ہو رہے ہیں۔ قمر زمان چودھری کو دونوں پارٹیوں کے مقدمات کے خاتمے کا فرض سونپا گیا۔