دورہ ختم، ڈاکٹر غائب، مٹھی ہسپتال انتظامیہ نے زرداری کو ماموں بنا دیا
تھرپارکر (نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) مٹھی کی انتظامیہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی ماموں بنا دیا۔ سول ہسپتال کے دورے پر آئے تو ڈاکٹر اور عملہ حاضر تھا۔ آصف زرداری دورے کے بعد واپس گئے تو سب ایسے غائب ہوئے جیسے گدھے کے سر سے سینگ غائب ہوتے ہیں۔ سول ہسپتال کے مریض ڈاکٹرز اور عملے کی راہ تکتے رہ گئے۔