• news

عابد شیر نے الزامات لگانے بند نہ کئے تو عدالت جائینگے: شاہ فرمان

پشاور (این این آئی) خیبر پی کے کے وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہا ہے کہ اگر عابد شیر علی کی جانب سے بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری رہا تو وہ عدالت جانے پر مجبور ہو جائینگے۔ پشاور پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے شاہ فرمان کا کہنا تھا صوبے میں بجلی چوری کے 2 ہزار کیسز رجسٹرڈ تھے جس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 سو افراد گرفتار کئے ہیں جبکہ پنجاب میں 87 ہزار کیسز میں اٹھارہ سو کیسز پکڑے گئے ہیں بہتر کارکردگی کے باوجود بھی فیڈرز بند کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور سیاسی غنڈہ گردی ہے۔ عابد شیرعلی کے رویے سے وفاقی حکومت کو خطرہ ہے۔ چالیس فیصد بلز جمع کرنے والوں کے فیڈرز بند نہیں کئے جاسکتے ان کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں مگر اس وقت ملک کو اتحاد اور اتفاق کی سخت ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد پیسکو اور لیسکو غلط اعداد و شمار اور بجلی چوری میں ملوث ہے۔ فی کنڈا کے سات سو روپے لینے سے ثابت ہوتا ہے کہ پیسکو حکام میٹر لگوانے میں سنجیدہ نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن