سپریم کورٹ نے بابراعوان کے وکالت لائسنس کی بحالی کی درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی
اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ کے گیارہ رکنی لارجر بنچ نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر بابر اعوان کی وکالت کے لائسنس کی بحالی کی درخواست چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو بھجوادی۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بابر اعوان کے لائسنس کی معطلی کے معاملے کا جائزہ لینے کے لئے لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔ لارجر بنچ نے درخواست کی سماعت کے بعد کہا کہ لائسنس بحالی کے لئے لارجر بنچ کی ضرورت نہیں۔چیف جسٹس درخواست کی سماعت کے لئے تین رکنی بنچ تشکیل دے دیں۔ بابراعوان کی درخواست کی سماعت دو ہفتوں بعد تین رکنی بنچ کریگا۔