بیٹے اور بھتیجے کا وارڈن پر تشدد، انکوائری کمیٹی نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو بے گناہ قرار دیدیا، دوبارہ عہدے کا چارج سنبھال لیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابرنے ایک ماہ بعد دوبارہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ گزشتہ ماہ انہیں ان کے صاحبزادے اور بھتیجے کے ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کے بعد ایک ماہ کی جبری رخصت پر بھیج دیا گیا تھا جس کے بعد انکوائری کمیٹی اپنی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے سیکرٹری اسمبلی کو بے گناہ قرار دیدیا تھا۔