اسلام آباد کچہری واقعہ، نئی تفتیشی ٹیم نے عبوری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سانحہ اسلام آباد کچہری کی نئی تفتیشی ٹیم نے عبوری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔ عبوری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعہ میں احرار الہند نامی تنظیم کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا۔کسی انٹیلی جنس ادارے نے احرار الہند کی موجودگی کی تصدیق نہیں کی۔ سانحہ کچہری کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے انعامی رقم رکھی جائے۔ جن ملزمان کے خاکے جاری کئے گئے ان پر بھی انعام مقرر کیا جائے۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں ملزمان کے خاکوں کی تشہیر کی جائے۔ فنگر پرنٹس کی تصدیق نہ ہونے کے بعد خاکوں کی اہمیت بڑھ گئی۔