• news

جمہوریت کے استحکام کیلئے مفاہمت کی پالیسی پر عمل کرینگے: خورشید شاہ

گھوٹکی(نامہ نگار) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے مفاہمت کی پالیسی پر عمل کریں گے ملک کے مسائل سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں حل کریں گے اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ گھوٹکی میں پیپلزپارٹی کے رہنما ممبر سندھ کونسل سید نادر شاہ کی رہائش گاہ پہنچے تو کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ خورشید احمد شاہ نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے مفاہمتی پالیسی پر عمل کریں گے ڈائیلاگ کو اہمیت دی جائے گی مسائل سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں حل کئے جائیں گے نوکریوں سے نکالے گئے لوگوں کو بحال کیا جائے ملک مسائل کا شکار ہے مہنگائی بے روزگاری اور بدامنی اہم مسائل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن