ٹنڈو جام: شوہر نے تشدد کے بعد بیوی کو تیزاب پلا دیا، حالت تشویشناک
حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) ٹنڈو جام کی تالپور کالونی میں شوہر نے تشدد کے بعد بیوی کو تیزاب پلا دیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے بھائی شان نے بتایا کہ میری حاملہ بہن پر اس کا شوہر اکثر تشدد کرتا تھا۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔