ڈینش ماہرین کی پنجاب کی زراعت میں دلچسپی
لاہور(کامرس رپورٹر) ڈنمارک نے پنجاب کی زراعت میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کسانوں کی تربیت اور طاقتور بیج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ ابتدائی طور پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈنمارک سے لائے گئے آلو کے بیج کی کاشت کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے ڈنمارک کے زرعی ماہرین کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔