پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی سات روزہ مشترکہ بحری مشقیں آج سے شروع ہوں گی
اسلام آباد/ دبئی (این این آئی) متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی سات روزہ بحری مشقیں آج (اتوارکو) شروع ہونگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بحری جنگی مشقیں بحیرہ عرب میں ہونگی اور 26 اپریل تک جاری رہیں گی جن میں دونوں ملکوں کے جنگی جہاز، میزائل بوٹس، ہیلی کاپٹرز، سپیشل فاسٹ پورٹس حصہ لیں گے۔ دو ہفتے قبل خلیج میں پاکستان ایک ہمسایہ ملک کی بحری فوجوں کی جنگی مشقیں کامیابی سے کی گئیں۔