• news

نواز شریف اور جنرل راحیل بارش کے دوران بھی اعزازات تقسیم کرتے رہے، حمزہ کمپنی کو قائداعظم پرچم دیا گیا

کاکول (آن لائن) وزیراعظم نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف تیز بارش کے دوران بھی بہترین کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کرتے رہے۔ پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب میں وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نمایاں کارکردگی کے حامل کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کئے۔ اس دوران تقریب میں ایک سیکنڈ کیلئے بھی تعطل نہیں آیا۔ وزیر اعظم میاں نوازشریف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا۔ اعزازی شمشیر سینیٹر اکیڈمی آفیسر معظم کو دی گئی۔ چیف آف آرمی گولڈ میڈل اسلام کو دیا گیا۔ صدارتی طلائی تمغہ سینیٹر اندرا آفیسر ظفر جبکہ آرمی چیف کی اعزازی چھڑی کیڈٹ سمیع اور کیڈٹ بلال کو دی گئی۔ وزیراعظم نے کاکول اکیڈمی میں اعلیٰ کارکردگی پر حمزہ کمپنی کو قائداعظمؒ پرچم دیا۔ پریڈ گرائونڈ پر وزیراعظم کی آمد پر انہیں سلامی دی گئی۔ وزیراعظم کو گھڑ سوار جوان نے پریڈ کے معائنے کی باضابطہ دعوت دی۔ وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ پریڈ کا معائنہ کیا۔ پاس آئوٹ ہونے والے سات کیڈٹس کا تعلق فلسطین اور بحرین سے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن