وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی، پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال
کاکول/ ایبٹ آباد (اے این این) وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات، قومی سلامتی اورفوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایم اے اکیڈمی کاکول میں پاک فوج کے 129ویں لانگ کورس، 48ویں تکنیکی اور تیسرے مجاہدکورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈکی تقریب میں شرکت کے موقع پر وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان الگ سے ملاقات بھی ہوئی جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال اورفوج کے پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔