بیس بال کو نئی شناخت دینے کیلئے سرگرمیاں جلد شروع ہونگی :خاور شاہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیدریشن آف پاکستان بیس بال کے سیکرٹری خاور شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بیس بال کو نئی شناخت دینے کے لئے بیس بال کی سرگرمیاں جلد ہی شرو ع کی جائیں گی۔پنجاب سیٹڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کھیل میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ نوجوانوں کو باقاعدگی سے بیس بال کی سرگرمیوں میں مشغول کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گرمیوں میں ہم بچوں کے لئے سپیشل سمر کیمپ لگاکر ان کو کھیل کے بنیادی امور سے اگاہ کریں گے اور ایسے کیمپوں سے کھیل کو نیا ٹیلنٹ ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ و ہ پنجا ب کے کھلاڑیوںکو مختلف ٹیموں میں شامل کرکے ان کا ڈیٹا بیس جمع کرنے کے لئے ایک سسٹم بنائیں گے اورکھلاڑیوں کے انتخاب کے کو شفاف رکھنے کے لئے اوپن ٹرئلز منعقد کیئے جائیں گے