• news

انڈین پریمیئر لیگ :دفاعی چیمپئن ممبئی کو مسلسل دوسری شکست ،دہلی نے کولکتہ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

دبئی (سپورٹس ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ کے پانچویں میچ میں بنگلور نے ممبئی کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ممبئی نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔ بنگلور نے ہدف 3 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ پٹیل نے ناقابل شکست 57 رنز بنائے۔ ممبئی دفاعی چیمپئن ہے اور یہ اس کی مسلسل دوسری شکست تھی۔  چھٹے میچ میں دہلی نے کولکتہ کو4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کولکتہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ رابن اتھاپا نے 55 اور پانڈے نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ دہلی نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کپتان دنیش کارتھک نے 56 جبکہ ڈومینی نے 52 رنز بنائے۔

ای پیپر-دی نیشن